8 فروری 2015 - 07:58
داعش دہشتگردگروہ کی مالی مدد پرپابندی سے متعلق قرارداد کی حمایت

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویتالی چورکین نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں داعش دہشتگردگروہ کی مالی مدد کا سلسلہ بند ہوجائےگا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ااقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے داعش دہشتگرد گروہ کی مالی مدد پر پابندی سے متعلق قرار داد کے بارے میں کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن بعض ممالک کے نمائندوں نے ابھی سے اس قرارداد کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور وہ اس دستاویز کی منظوری کو بعید نہيں سمجھتے-

روس نے دہشتگرد گروہوں بالخصوص داعش کی مالی مدد پوری طرح روکنے کی ضرورت کے سلسلے میں سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پیش کیا ہے اور اسے توقع ہے کہ یہ دستاویز دس فروری تک منظور ہوجائے گی

قابل ذکر ہے کہ امن و سیکورٹی کی حمایت کے موضوع پر سلامتی کونسل کے وزراء کا اجلاس تئیس فروری کومنعقد ہوگا-

.......

/169